ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اتر پردیش میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے

اتر پردیش میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے

Mon, 05 Sep 2016 18:21:59  SO Admin   S.O. News Service

 

سادھوی نرنجن جیوتی نے رام مندرکو موضوع بنانے سے انکارکیا،کہا،معاملہ عدالت میں زیرِسماعت
کانپور، 5؍ ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ایودھیا میں رام مندرمعاملہ عدالت کے تحت التواء ہونے کی بات کہتے ہوئے مرکزی و زیرسادھوی نرنجن جیوتی نے آج کہاکہ اتر پردیش انتخابات میں حکومت کے ترقیاتی کام مددا ہوں گے نہ کہ رام مندر، کیونکہ رام مندرہمارے آستھا کاسوال ہے۔سادھوی نرنجن آج ایک نیوز چینل کے پنچایت پروگرام میں بول رہی تھی۔رام مندر موضوع پر پوچھے گئے سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت کے تحت زیر غور ہے، اس لئے میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں دے سکتی ہوں۔ہاں اتناضرور کہہ سکتی ہوں کہ یہ ہماری آستھا کا سوال ہے۔اس لئے اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مندر مسئلہ نہیں ہوگا۔رام مندر مسئلے پرتمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ آنا چاہیے اور اس کا حل نکالنا چاہیے۔اس موقع پراترپردیش کے وزیرکمال اختر نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ کے کاریسیوں کو پر گولی چلائے جانے کے بیان کادفاع کرتے ہوئے کہاکہ ملائم سنگھ اس وقت ایک ذمہ دار عہدے تھے اور انہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے جو کام کرنا چاہیئے وہ کیا۔لیکن جب گجرات میں فسادات ہو رہے تھے توذمہ دار عہدے پر بیٹھے لوگوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔اس موقع پر کانگریسی لیڈر پی ایل پنیا نے کہا کہ ریاستی حکومت ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے کہ وہ شاہراہ بنوا رہی ہے سڑکیں بنا رہی ہے لیکن جب تک گاؤں میں غریب کی بیٹی کی عزت پرحملے ہوتے رہیں گے تو ایسی ترقی کس کام کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون و انتظام مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ حکومت اپنے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بیان کرنے میں لگی ہے۔ریاستی حکومت کو پہلے قانون پر توجہ دینا چاہیے اور لوگوں کے دل سے خوف ہٹانا چاہیے۔

Share: